صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7874
«يا أيها الناس إنها كانت أبينت لي ليلة القدر وإني خرجت لأخبركم بها فجاء رجلان يحتقان ومعهما الشيطان فنسيتها فالتمسوها في العشر الأواخر من رمضان التمسوها في التاسعة والسابعة والخامسة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! مجھے شبِ قدر واضح طور پر بتا دی گئی تھی اور میں تمہیں بتانے کے لیے نکلا تھا، اتنے میں دو آدمی جھگڑتے ہوئے آ گئے اور ان کے ساتھ شیطان بھی تھا، تو مجھے وہ رات کی تعیین بھلا دی گئی، پس اسے رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو، اسے نویں، ساتویں اور پانچویں راتوں میں تلاش کرو۔“