صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7873
«يا أيها الناس! إنه ليس لي من هذا الفيء شيء ولا هذا - وأشار إلى وبرة من سنام بعير - إلا الخمس والخمس مردود عليكم فأدوا الخياط والمخيط»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! اس مالِ غنیمت میں سے مجھے کچھ حلال نہیں، حتیٰ کہ یہ بھی نہیں - اور آپ ﷺ نے اونٹ کے کوہان کے ایک بال کی طرف اشارہ کیا - سوائے پانچویں حصے کے، اور وہ پانچواں حصہ بھی تمہاری طرف لوٹا دیا جاتا ہے، پس سوئی اور دھاگہ تک واپس کر دو۔“