صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7867
«يا أيها الناس! إن الله قد أذهب عنكم عبية الجاهلية وتعاظمها بآبائها فالناس رجلان: رجل بر تقي كريم على الله وفاجر شقي هين على الله والناس بنوآدم وخلق الله آدم من تراب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! اللہ نے تم سے جاہلیت کا تکبر اور اپنے آباء و اجداد پر فخر کرنے کی عادت دور کر دی ہے، لوگ دو طرح کے ہیں: ایک نیک، پرہیزگار، اللہ کے نزدیک معزز، اور دوسرا بدکار، بدبخت، اللہ کے نزدیک حقیر۔ اور سب لوگ آدم کی اولاد ہیں، اور اللہ نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا۔“