صحیح الجامع الصغیر
حرف الياء— حرف یا
الأحاديث المبدوءة بحرف الياء باب: حرف یا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7856
«يا أم سليم! أما تعلمين أني اشترطت على ربي فقلت: إنما أنا بشر أرضى كما يرضى البشر وأغضب كما يغضب البشر فأيما أحد دعوت عليه من أمتي بدعوة ليس لها بأهل أن تجعلها له طهورا وزكاة وقربة تقربه بها منك يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ام سلیم! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے اپنے رب سے شرط رکھی تھی اور کہا تھا: میں تو ایک انسان ہوں، انسانوں کی طرح خوش ہوتا ہوں اور انسانوں کی طرح ناراض بھی ہوتا ہوں۔ پس میری امت میں سے جس کسی کے خلاف میں نے بددعا کی ہو اور وہ اس کا مستحق نہ ہو تو اے اللہ! اسے اس کے لیے پاکیزگی، زکاۃ اور ایسی قربت بنا دے جس سے تو اسے قیامت کے دن اپنے قریب کر دے۔“