حدیث نمبر: 7855
«يا أم سلمة! لا تؤذيني في عائشة فإنه والله ما نزل علي الوحي وأنا في لحاف امرأة منكن غيرها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ام سلمہ! عائشہ کے بارے میں مجھے تکلیف نہ دو، کیونکہ اللہ کی قسم! تم میں سے کسی اور عورت کے لحاف میں مجھ پر وحی نازل نہیں ہوئی، سوائے اس کے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7855
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ ت ن] عن عائشة. خ ٢/٤٧١.