حدیث نمبر: 7833
«يا أبا هريرة! كن ورعا تكن من أعبد الناس وارض بما قسم الله لك تكن من أغنى الناس وأحب للمسلمين والمؤمنين ما تحب لنفسك وأهل بيتك واكره لهم ما تكره لنفسك وأهل بيتك تكن مؤمنا وجأور من جأورت بإحسان تكن مسلما وإياك وكثرة الضحك فإن كثرة الضحك فساد القلب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ابوہریرہ! پرہیزگار بن جاؤ، سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے، اللہ نے جو تمہارے لیے مقرر کیا ہے اس پر راضی ہو جاؤ، سب سے زیادہ بے نیاز بن جاؤ گے، مسلمانوں اور مومنوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے پسند کرتے ہو، اور ان کے لیے وہی ناپسند کرو جو اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے ناپسند کرتے ہو، مومن بن جاؤ گے، اور جس سے تمہارا واسطہ پڑے اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو، مسلمان بن جاؤ گے، اور زیادہ ہنسنے سے بچو، کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7833
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة ٩٢٧.