صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 783
«إذا كان يوم صوم أحدكم فلا يرفث ولا يجهل فإن امرء شاتمه أو قاتله فليقل: إني صائم إني صائم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو وہ نہ کوئی فحش بات کرے اور نہ ہی جہالت (شور و غل) کرے، پس اگر کوئی شخص اسے گالی دے یا اس سے لڑائی کرے تو وہ (اس سے) کہہ دے: میں روزے دار ہوں، میں روزے دار ہوں۔“