حدیث نمبر: 7826
«يا أبا ذر! ما أحب أن لي أحدا ذهبا أمسى ثالثة وعندي منه دينار إلا دينارا أرصده لدين إلا أن أقول به في عباد الله هكذا وهكذا وهكذا يا أبا ذر! الأكثرون هم الأقلون إلا من قال هكذا وهكذا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ابوذر! مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور تین راتیں گزر جائیں اور میرے پاس اس میں سے ایک دینار (بھی باقی) رہے، سوائے اس دینار کے جو میں قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ لوں، اِلّا یہ کہ میں اسے اللہ کے بندوں میں اس طرح اور اس طرح اور اس طرح (لٹا) دوں۔ اے ابوذر! (مال کی) زیادہ کثرت رکھنے والے (اجر میں) کم ہیں، سوائے اس کے جو اسے اس طرح اور اس طرح (خرچ کر دے)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الياء / حدیث: 7826
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أبي ذر.