صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 78
«أتاني جبريل وميكائيل فقعد جبريل عن يميني وميكائيل عن يساري فقال جبريل: يا محمد اقرأ القرآن على حرف فقال ميكائيل: استزده فقلت: زدني فقال: اقرأه على ثلاثة أحرف فقال ميكائيل: استزده فقلت: زدني كذلك حتى بلغ سبعة أحرف فقال: اقرأه على سبعة أحرف كلها شاف كاف»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل اور میکائیل آئے، پس جبریل میری دائیں جانب اور میکائیل میری بائیں جانب بیٹھ گئے۔ جبریل نے کہا: اے محمد! آپ قرآن کو ایک حرف (قراءت) پر پڑھیں۔ تو میکائیل نے کہا: ان سے مزید کا مطالبہ کریں۔ پس میں نے کہا: میرے لیے مزید اضافہ فرمائیں۔ تو جبریل نے کہا: آپ اسے تین حروف پر پڑھیں۔ میکائیل نے پھر کہا: ان سے مزید کا مطالبہ کریں۔ میں نے کہا: میرے لیے اور اضافہ فرمائیں۔ اسی طرح ہوتا رہا یہاں تک کہ بات سات حروف تک پہنچ گئی، تو جبریل نے کہا: آپ اسے سات حروف پر پڑھیں، یہ سب کے سب شفا دینے والے اور کفایت کرنے والے ہیں۔“