حدیث نمبر: 7758
«لا يقل أحدكم: أطعم ربك وضئ ربك واسق ربك ولا يقل أحد: ربي وليقل: سيدي ومولاي ولا يقل أحدكم: عبدي وأمتي وليقل: فتاي وفتاتي وغلامي»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی (اپنے غلام سے) یہ نہ کہے: اپنے رب کو کھانا کھلا، اپنے رب کو وضو کرا، اپنے رب کو پانی پلا، اور کوئی یہ نہ کہے: میرا رب، بلکہ کہے: میرا سردار اور میرا آقا، اور تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: میرا غلام اور میری لونڈی، بلکہ کہے: میرا جوان اور میری جوان لڑکی اور میرا خادم۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7758
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ١٤١٣، الصحيحة ٨٠٣.