صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 774
«إذا كان يوم الجمعة قعدت الملائكة على أبواب المسجد يكتبون من جاء من الناس على قدر منازلهم، فرجل قدم جزورا ورجل قدم بقرة ورجل قدم شاة ورجل قدم دجاجة ورجل قدم عصفورا ورجل قدم بيضة، فإذا أذن المؤذن وجلس الإمام على المنبر طووا الصحف ودخلوا المسجد يستمعون الذكر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور وہ آنے والے لوگوں کو ان کے مراتب (یعنی آنے کے وقت) کے حساب سے لکھتے ہیں۔ پس کوئی شخص وہ ہوتا ہے جس نے (گویا) ایک اونٹ کی قربانی پیش کی، کوئی وہ جس نے گائے کی قربانی پیش کی، کوئی وہ جس نے بکری کی قربانی پیش کی، کوئی وہ جس نے مرغی پیش کی، کوئی وہ جس نے چڑیا پیش کی اور کوئی وہ جس نے ایک انڈا پیش کیا۔ پھر جب مؤذن اذان دے دیتا ہے اور امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ (فرشتے) اپنے رجسٹر لپیٹ لیتے ہیں اور مسجد میں داخل ہو کر ذکر (خطبہ) سننے لگتے ہیں۔“