صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7733
«لا يعدي شيء شيئا فمن أجرب الأول؟ لا عدوى ولا صفر خلق الله كل نفس فكتب حياتها ورزقها ومصائبها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی چیز کسی چیز کو (بذاتِ خود) بیمار نہیں کرتی، تو پہلے جانور کو خارش کس نے لگائی؟ نہ چھوت لگنا (کوئی حقیقت رکھتا) ہے اور نہ صفر (کی نحوست کوئی حقیقت رکھتی ہے)، اللہ نے ہر جان کو پیدا کیا اور اس کی زندگی، رزق اور مصیبتیں لکھ دیں۔“