حدیث نمبر: 768
«إذا كان لأحدكم ثوبان فليصل فيهما فإن لم يكن إلا ثوب فليأتزر ولا يشتمل اشتمال اليهود»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ان دونوں (ازار اور چادر) کو پہن کر نماز پڑھے، پس اگر اس کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو اسے تہبند کی طرح باندھ لے اور اسے یہودیوں کی طرح نہ لپیٹے (کہ کندھے ننگے رہیں)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 768
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د] عن ابن عمر. صحيح أبي داود ٦٤٥: حم، الطحاوي، هق.