صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 767
«إذا كان شيء من أمر دنياكم فأنتم أعلم به وإذا كان شيء من أمر دينكم فإلي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تمہارے دنیاوی معاملات میں سے کوئی کام ہو تو تم اسے زیادہ بہتر سمجھتے ہو، اور جب تمہارے دین سے متعلق کوئی معاملہ ہو تو اسے میری طرف لایا کرو (یعنی میری پیروی کیا کرو)۔“