صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7654
«لا يحل لامرئ يؤمن بالله واليوم الآخر أن يسقي ماءه زرع غيره ولا أن يبتاع مغنما حتى يقسم ولا أن يلبس ثوبا من فيء المسلمين حتى إذا أخلقه رده فيه ولا يركب دابة من فيء المسلمين حتى إذا أعجفها ردها فيه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جو آدمی اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے پانی سے کسی دوسرے کی کھیتی سیراب کرے، اور نہ ہی مالِ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے اسے خرید لے، اور نہ ہی مسلمانوں کے مالِ فَے سے کوئی کپڑا اس طرح پہنے کہ جب وہ بوسیدہ ہو جائے تو اسے واپس کر دے، اور نہ ہی مسلمانوں کے مالِ فَے سے کوئی جانور اس طرح سواری میں لائے کہ جب وہ دبلا ہو جائے تو اسے واپس کر دے۔“