صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7655
«لا يحل لرجل أن يعطي عطية أو يهب هبة فيرجع فيها إلا الوالد فيما يعطي ولده ومثل الذي يعطي العطية ثم يرجع فيها كمثل الكلب يأكل فإذا شبع قاء ثم عاد في قيئه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کوئی تحفہ یا ہبہ دے کر اسے واپس لے لے، سوائے باپ کے جو اپنی اولاد کو دے، اور جو شخص تحفہ دے کر اسے واپس لے لیتا ہے اس کی مثال اس کتے کی طرح ہے جو کھاتا ہے، جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے چاٹنے لگتا ہے۔“