صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7644
" لا يحل سلف وبيع ولا شرطان في بيع، ولا ربح ما لم يضمن ولا بيع ما ليس عندك"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرض اور بیع کو ایک ساتھ ملانا جائز نہیں، اور نہ ہی ایک بیع میں دو شرطیں لگانا، اور نہ ہی اس چیز کا نفع لینا جو تمہاری ضمانت میں نہ ہو، اور نہ ہی وہ چیز فروخت کرنا جو تمہارے پاس نہ ہو۔“