صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7642
«لا يحل دم امرئ مسلم يشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله إلا بإحدى ثلاث: رجل زنى بعد إحصان فإنه يرجم ورجل خرج محاربا لله ورسوله فإنه يقتل أو يصلب أو ينفى من الأرض أو يقتل نفسا فيقتل بها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس مسلمان کا خون حلال نہیں جو گواہی دے کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں)، سوائے تین وجوہات میں سے کسی ایک کے: ایک وہ آدمی جس نے شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کیا تو اسے سنگسار کیا جائے، اور ایک وہ آدمی جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرنے نکلا تو اسے قتل کیا جائے یا سولی پر چڑھایا جائے یا زمین سے جلاوطن کیا جائے، یا وہ جس نے کسی جان کو قتل کیا تو اس کے بدلے اسے قتل کیا جائے۔“