صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 764
«إذا كان جنح الليل فكفوا صبيانكم فإن الشياطين تنتشر حينئذ فإذا ذهب ساعة من الليل فخلوهم وأغلقوا الأبواب واذكروا اسم الله فإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا، وأوكئوا قربكم واذكروا اسم الله وخمروا آنيتكم واذكروا اسم الله ولو أن تعرضوا عليه شيئا وأطفئوا مصابيحكم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب رات کا ابتدائی اندھیرا چھانے لگے تو اپنے بچوں کو (باہر نکلنے سے) روک لو، کیونکہ اس وقت شیاطین پھیلتے ہیں۔ پھر جب رات کی ایک گھڑی گزر جائے تو انہیں چھوڑ دو، اور دروازے بند کر دو اور اللہ کا نام لو، کیونکہ شیطان بند دروازے کو نہیں کھولتا۔ اور اپنے مشکیزوں کا منہ باندھ دو اور اللہ کا نام لو، اور اپنے برتنوں کو ڈھانپ دو اور اللہ کا نام لو، خواہ تم ان پر کوئی چیز ہی آڑی رکھ دو، اور اپنے چراغ بجھا دیا کرو۔“