حدیث نمبر: 7636
«لا يحلبن أحد ماشية امرئ بغير إذنه أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فتكسر خزانته فينتقل طعامه؟! فإنما تخزن لهم ضروع مواشيهم أطعماتهم فلا يحلبن أحد ماشية أحد إلا بإذنه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوئی شخص کسی دوسرے کے مویشی اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔ کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اس کے ذخیرے کے کمرے میں آ کر اس کا تالا توڑ دیا جائے اور اس کا کھانا نکال لیا جائے؟! بے شک ان کے مویشیوں کے تھن ان کی خوراک کے ذخیرے ہیں، پس کوئی شخص کسی کے مویشی اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7636
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق د هـ] عن ابن عمر. الإرواء ٢٥٢٢.