صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7612
«لا يتمنين أحدكم الموت ولا يدع به من قبل أن يأتيه إنه إذا مات أحدكم انقطع عمله وإنه لا يزيد المؤمن عمره إلا خيرا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے اور نہ ہی اسے آنے سے پہلے پکارے، کیونکہ جب تم میں سے کوئی مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے، اور مومن کی عمر اس کے لیے بھلائی ہی میں اضافہ کرتی ہے۔“