حدیث نمبر: 75
«أتاني جبريل فقال: يا محمد! من أدرك أحد والديه فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين قال: يا محمد من أدرك شهر رمضان فمات فلم يغفر له فأدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين قال: ومن ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اے محمد! جس شخص نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو پایا، پھر وہ مر گیا اور (ان کی خدمت نہ کرنے کے سبب) جہنم میں داخل ہوا تو اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ انہوں نے کہا: اے محمد! جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا، پھر وہ مر گیا اور اس کی بخشش نہ ہوئی تو وہ جہنم میں داخل ہوا، اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ انہوں نے کہا: اور جس شخص کے پاس آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا، پھر وہ مر گیا اور جہنم میں داخل ہوا، تو اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 75
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب] عن جابر بن سمرة. تخريج الترغيب ٣/٢١٦: حب.