صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 746
«إذا كان أحدكم صائما فليفطر على التمر فإن لم يجد التمر فعلى الماء فإن الماء طهور»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص روزے سے ہو تو اسے چاہیے کہ وہ کھجور سے افطار کرے، پس اگر اسے کھجور نہ ملے تو وہ پانی سے افطار کر لے، کیونکہ پانی پاک کرنے والا ہے۔“