صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 745
«إذا كان أجل أحدكم بأرض أتى له حاجة إليها فإذا بلغ أقصى أثره قبضه الله إليه فتقول الأرض يوم القيامة رب هذا ما استودعتني»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت کسی (مخصوص) زمین پر مقرر ہوتا ہے، تو اس کے لیے وہاں کوئی حاجت (یا کام) پیدا کر دی جاتی ہے، پس جب وہ اپنے قدموں کے آخری نشان تک پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی روح قبض کر لیتا ہے، پھر وہ زمین قیامت کے دن کہے گی: اے میرے رب! یہ ہے وہ امانت جو تو نے میرے سپرد کی تھی۔“