حدیث نمبر: 7430
«لا تقوم الساعة حتى يكثر المال فيكم فيفيض حتى يهم رب المال من يقبل صدقته وحتى يعرضه فيقول الذي يعرضه عليه: لا أرب لي فيه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم میں مال کی کثرت اور فراوانی نہ ہو جائے، یہاں تک کہ مال والا اس فکر میں پڑ جائے گا کہ کون اس کا صدقہ قبول کرے، اور وہ اسے پیش کرے گا تو جس کے سامنے پیش کیا جائے گا وہ کہے گا: مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7430
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي هريرة. المشكاة ١٢٩.