حدیث نمبر: 742
«إذا قمت في صلاتك فصل صلاة مودع ولا تكلم بكلام تعتذر منه واجمع الإياس مما في أيدي الناس»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم اپنی نماز میں کھڑے ہو تو رخصت ہونے والے (یعنی اپنی زندگی کی آخری نماز پڑھنے والے) کی طرح نماز پڑھو، اور کوئی ایسی بات نہ کہو جس سے تمہیں (بعد میں) معذرت کرنی پڑے، اور لوگوں کے ہاتھوں میں جو کچھ ہے اس سے مکمل طور پر مایوس ہو جاؤ (یعنی صرف اللہ کی ذات سے امید رکھو)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 742
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم هـ] عن أبي أيوب. الصحيحة ٤٠١.