حدیث نمبر: 741
"إذا قمت إلى الصلاة فكبر ثم اقرأ ما تيسر معك من
القرآن ثم اركع حتى تطمئن راكعا ثم ارفع حتى تعتدل قائما ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا ثم ارفع حتى تطمئن جالسا ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا ثم افعل ذلك في صلاتك كلها"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو تکبیر کہو، پھر قرآن میں سے جو تمہیں آسانی سے یاد ہو اسے پڑھو، پھر رکوع کرو یہاں تک کہ تم اطمینان سے رکوع کر لو، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ تم سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ تم سجدے میں پرسکون ہو جاؤ، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدے میں پرسکون ہو جاؤ، پھر اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 741
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ٣] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود ٨٠٢، الإرواء ٣٠٠، صفة الصلاة ٢٧٩، مختصر مسلم ٢٨٢.