صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7415
«لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا خوزا وكرمان من الأعاجم حمر الوجوه فطس الأنوف صغار الأعين كأن وجوههم المجان المطرقة نعالهم الشعر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم عجمیوں میں سے خوز اور کرمان سے نہ لڑ لو، جن کے چہرے سرخ، ناک چپٹی اور آنکھیں چھوٹی ہوں گی، گویا ان کے چہرے چمڑے سے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہوں گی اور ان کی جوتیاں بالوں کی ہوں گی۔“