حدیث نمبر: 7416
«لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما صغار الأعين عراض الوجوه كأن أعينهم حدق الجراد كأن وجوههم المجان المطرقة ينتعلون الشعر ويتخذون الدرق حتى يرتبطوا خيولهم بالنخل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ایسی قوم سے نہ لڑ لو جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے، گویا ان کی آنکھیں ٹڈی کی آنکھوں جیسی اور ان کے چہرے چمڑے سے منڈھی ہوئی ڈھالوں جیسے ہوں گے، وہ بالوں کی جوتیاں پہنیں گے اور چھوٹی ڈھالیں استعمال کریں گے، یہاں تک کہ وہ اپنے گھوڑے کھجور کے درختوں سے باندھیں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7416
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم هـ حب] عن أبي سعيد. الصحيحة ٢٤٢٩.