صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7413
"لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا الترك صغار الأعين حمر الوجوه زلف الأنوف كأن وجوههم المجان المطرقة ولا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما نعالهم الشعر وليأتين على أحدكم زمان لأن يراني أحب إليه من أن يكون له مثل أهله وماله"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ترکوں سے نہ لڑ لو، جن کی آنکھیں چھوٹی، چہرے سرخ اور ناک چپٹی ہوں گی، گویا ان کے چہرے چمڑے سے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہوں گی۔ اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ایسی قوم سے نہ لڑ لو جن کی جوتیاں بالوں کی ہوں گی۔ اور تم میں سے کسی پر ایسا وقت ضرور آئے گا کہ اسے مجھے دیکھنا اپنے اہل و مال کے برابر ملنے سے زیادہ محبوب ہو گا۔“