حدیث نمبر: 7412
«لا تقوم الساعة حتى تطلع الشمس من مغربها فإذا طلعت من مغربها ورآها الناس آمنوا أجمعون فذلك حين لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک سورج مغرب کی طرف سے طلوع نہ ہو جائے، پس جب وہ مغرب کی طرف سے طلوع ہو گا اور لوگ اسے دیکھیں گے تو سب کے سب ایمان لے آئیں گے، لیکن یہ وہ وقت ہو گا جب کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان فائدہ نہیں دے گا جو پہلے سے ایمان نہیں لایا تھا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7412
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د هـ] عن أبي هريرة. شرح الطحاوية ٧٦٥.