حدیث نمبر: 733
«إذا قضى أحدكم صلاته في المسجد ثم رجع إلى بيته فليصل في بيته ركعتين وليجعل لبيته نصيبا من صلاته فإن الله جاعل في بيته من صلاته خيرا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں اپنی نماز پوری کر لے اور پھر اپنے گھر واپس آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھے اور اپنی نمازوں کا کچھ حصہ اپنے گھر کے لیے بھی مختص کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کی نماز کی برکت سے اس کے گھر میں بھلائی پیدا فرمانے والا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 733
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ع] عن أبي سعيد.