صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 73
«أتاني جبريل فقال: يا محمد! عش ما شئت فإنك ميت وأحبب من شئت فإنك مفارقه واعمل ما شئت فإنك مجزي به واعلم أن شرف المؤمن قيامه بالليل وعزه استغناؤه عن الناس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور فرمایا: اے محمد! آپ جتنا چاہیں جی لیں، بالآخر آپ کو موت آنی ہے، اور آپ جس سے چاہیں محبت کر لیں، آپ کو اس سے جدا ہونا ہے، اور آپ جو چاہیں عمل کر لیں، آپ کو اس کا بدلہ دیا جائے گا، اور یہ جان لیں کہ مومن کا شرف رات کو قیام کرنے میں ہے اور اس کی عزت لوگوں سے بے نیاز ہونے میں ہے۔“