حدیث نمبر: 72
«أتاني جبريل فقال: يا محمد! إن الله عز وجل لعن الخمر وعاصرها ومعتصرها وشاربها وحاملها والمحمولة إليه وبائعها ومبتاعها وساقيها ومسقيها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور فرمایا: اے محمد! بلاشبہ اللہ عزوجل نے شراب پر لعنت فرمائی ہے، اور اسے نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، پینے والے پر، اسے اٹھا کر لے جانے والے پر، جس کی طرف لے جائی جائے اس پر، اسے بیچنے والے پر، اسے خریدنے والے پر، اسے پلانے والے پر اور جس کے لیے پلائی جائے اس پر بھی لعنت فرمائی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 72
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب, ك, هب, الضياء] عن ابن عباس. الصحيحة ٨٣٩: حم.