حدیث نمبر: 7267
«لا تدعوا على أنفسكم ولا تدعوا على أولادكم ولا تدعوا على خدمكم ولا تدعوا على أموالكم لا توافقوا من الله ساعة يسأل فيها عطاء فيستجاب لكم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے آپ پر، اپنی اولاد پر، اپنے نوکروں پر اور اپنے مال پر بددعا مت کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری بددعا اللہ کی طرف سے قبولیت کی اس گھڑی سے موافقت کر جائے جس میں کوئی چیز مانگی جائے اور تمہارے حق میں قبول کر لی جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7267
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د] عن جابر. مختصر مسلم ١٥٣٧، حب ٢٤١١.