صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7258
«لا تخيروني على موسى فإن الناس يصعقون يوم القيامة فأصعق معهم فأكون أول من يفيق فإذا موسى باطش بجانب العرش فلا أدري أكان فيمن صعق فأفاق قبلي أو كان ممن استثنى الله؟»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے موسیٰ علیہ السلام پر ترجیح مت دو، کیونکہ قیامت کے دن لوگ بے ہوش ہو جائیں گے اور میں بھی ان کے ساتھ بے ہوش ہو جاؤں گا اور سب سے پہلے ہوش میں آنے والا ہوں گا، پھر میں موسیٰ علیہ السلام کو عرش کا کنارہ تھامے ہوئے پاؤں گا، مجھے معلوم نہیں کہ وہ بھی بے ہوش ہونے والوں میں سے تھے اور مجھ سے پہلے ہوش میں آ گئے یا وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہیں اللہ نے مستثنیٰ کر دیا تھا؟“