صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام ألف— حرف لام الف
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام ألف باب: حرف لام الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7257
«لا تخيروا بين الأنبياء فإن الناس يصعقون يوم القيامة فأكون أول من تنشق عنه الأرض فإذا موسى آخذ بقائمة من قوائم العرش فلا أدري كان فيمن صعق أم حوسب بصعقته الأولى؟»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انبیاء کے درمیان (فضیلت میں) ترجیح مت دو، کیونکہ قیامت کے دن لوگ بے ہوش ہو جائیں گے تو میں سب سے پہلا شخص ہوں گا جس کے لیے زمین شق ہو گی، پھر میں موسیٰ علیہ السلام کو عرش کے پایوں میں سے ایک پایہ تھامے ہوئے پاؤں گا، مجھے معلوم نہیں کہ وہ ان بے ہوش ہونے والوں میں شامل تھے اور مجھ سے پہلے ہوش میں آ گئے یا انہیں ان کی پہلی بے ہوشی کے بدلے مستثنیٰ کر دیا گیا؟“