حدیث نمبر: 723
«إذا قام الرجل يتوضأ ليلا أو نهارا فأحسن الوضوء واستن ثم قام فصلى أطاف به الملك ودنا منه حتى يضع فاه على فيه فما يقرأ إلا في فيه، وإذا لم يستن أطاف به ولا يضع فاه على فيه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص رات یا دن کے وقت وضو کرنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے اور مسواک کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے تو فرشتہ اس کے گرد گھومتا ہے اور اس کے اس قدر قریب ہو جاتا ہے کہ اپنا منہ اس کے منہ پر رکھ دیتا ہے، پس وہ جو کچھ بھی پڑھتا ہے وہ اس (فرشتے) کے منہ میں جاتا ہے، اور اگر وہ مسواک نہیں کرتا تو فرشتہ اس کے گرد گھومتا تو ہے لیکن اپنا منہ اس کے منہ پر نہیں رکھتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 723
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [محمد بن نصر في الصلاة] عن ابن شهاب مرسلا. الصحيحة ١١٣: هق، الضياء – علي.