حدیث نمبر: 7200
«لا تباغضوا ولا تقاطعوا ولا تدابروا ولا تحاسدوا وكونوا عباد الله إخوانا كما أمركم الله ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے قطع تعلقی نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ جیسا کہ اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے، اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7200
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د] عن أنس. غاية المرام ٤٠٤، مختصر مسلم ١٨٠٠.