صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 720
«إذا قام أحدكم يصلي من الليل فليستك فإن أحدكم إذا قرأ في صلاته وضع ملك فاه على فيه ولا يخرج من فيه شيء إلا دخل فم الملك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص رات کے وقت نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو تو اسے چاہیے کہ مسواک کر لے، کیونکہ جب کوئی شخص اپنی نماز میں قراءت کرتا ہے تو فرشتہ اپنا منہ اس کے منہ پر رکھ دیتا ہے، پھر اس کے منہ سے جو بھی (قرآن کا حرف) نکلتا ہے وہ سیدھا فرشتے کے منہ میں داخل ہو جاتا ہے۔“