صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 719
«إذا قام أحدكم يصلي فإنه يستره إذا كان بين يديه مثل آخرة الرحل فإذا لم يكن بين يديه مثل آخرة الرحل فإنه يقطع صلاته الحمار والمرأة والكلب الأسود قيل: ما بال الكلب الأسود من الكلب الأحمر؟ قال: الكلب الأسود شيطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو تو اگر اس کے آگے اونٹ کے کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز ہو تو وہ اس کے لیے سترہ (آڑ) بن جاتی ہے، پس اگر اس کے آگے کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز نہ ہو تو اس کی نماز کو گدھا، عورت اور کالا کتا توڑ دیتے ہیں۔ پوچھا گیا: کالے کتے کی کیا خاصیت ہے جبکہ سرخ (یا دیگر رنگوں کے) کتے ایسا نہیں کرتے؟ تو آپ (ﷺ) نے فرمایا: کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔“