صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 71
«أتاني جبريل فقال: يا محمد! أما يرضيك أن ربك عز وجل يقول: إنه لا يصلي عليك من أمتك أحد صلاة إلا صليت عليه بها عشر ولا يسلم عليك أحد من أمتك تسليمة إلا سلمت عليه عشرا فقلت: بلى أي رب!»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اے محمد! کیا آپ اس بات پر راضی نہیں ہیں کہ آپ کا رب عزوجل فرماتا ہے: بلاشبہ آپ کی امت میں سے جو کوئی آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا تو میں اس کے بدلے اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا، اور آپ کی امت میں سے جو کوئی آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجے گا تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا۔ تو میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے میرے رب!“