حدیث نمبر: 718
«إذا قام أحدكم من النوم فأراد أن يتوضأ فلا يدخل يده في الإناء حتى يغسلها فإنه لا يدري أين باتت يده ولا على ما وضعها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو اور وضو کرنے کا ارادہ کرے، تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک نہ ڈالے جب تک کہ اسے دھو نہ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ رات بھر اس کا ہاتھ کہاں رہا ہے اور اس نے اسے کس چیز پر رکھا تھا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 718
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ قط الضياء] عن جابر. صحيح أبي داود ٩٣.