حدیث نمبر: 7172
«لا ألفين أحدكم متكئا على أريكته يأتيه الأمر من أمري مما أمرت به أو نهيت عنه فيقول: لا أدري ما وجدنا في كتاب الله اتبعناه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں تم میں سے کسی کو ایسا نہ پاؤں کہ وہ اپنے تخت پر ٹیک لگائے بیٹھا ہو اور اس کے پاس میرا کوئی حکم پہنچے جو میں نے دیا ہو یا جس سے میں نے منع کیا ہو، تو وہ کہے: مجھے نہیں معلوم، ہم تو صرف اسی چیز کی پیروی کریں گے جو ہمیں کتاب اللہ میں ملے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف اللام ألف / حدیث: 7172
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم د ت هـ حب ك] عن أبي رافع. المشكاة ١٦٢.