حدیث نمبر: 7140
«ويلك! قطعت عنق صاحبك من كان منكم مادحا أخاه لا محالة فليقل: أحسب فلانا والله حسيبه ولا أزكي على الله أحدا أحسبه كذا وكذا إن كان يعلم ذلك منه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”افسوس تم پر! تم نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی۔ تم میں سے جسے اپنے بھائی کی تعریف کرنی ہی ہو تو وہ یوں کہے: میں فلاں کو ایسا سمجھتا ہوں، اور اللہ ہی اس کا حساب لینے والا ہے، اور میں اللہ کے سامنے کسی کی پاکیزگی کا دعویٰ نہیں کرتا، میں اسے ایسا ایسا سمجھتا ہوں، بشرطیکہ وہ اس کے بارے میں یہ جانتا ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الواو / حدیث: 7140
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د هـ] عن أبي بكرة. مختصر مسلم ١٥١٠.