حدیث نمبر: 70
«أتاني جبريل, فقال: يا محمد! اشتكيت؟ قلت: نعم, قال: بسم الله أرقيك, من كل شيء يؤذيك, من شر كل نفس, وعين حاسد, بسم الله أرقيك, والله يشفيك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے تو انہوں نے پوچھا: اے محمد! کیا آپ بیمار ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے کہا: میں اللہ کے نام سے آپ پر دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے، ہر جان کے شر سے اور ہر حاسد کی نظر سے، میں اللہ کے نام سے آپ پر دم کرتا ہوں، اور اللہ آپ کو شفا عطا فرمائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 70
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث حم, م, ت, هـ, أبي سعيد [حم, هـ, حب, ك] عن عبادة بن الصامت.