صحیح الجامع الصغیر
حرف الواو— حرف واؤ
الأحاديث المبدوءة بحرف الواو باب: حرف واؤ سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7068
«والذي نفسي بيده لأقضين بينكما بكتاب الله الوليدة والغنم رد عليك وعلى ابنك جلد مائة وتغريب عام وعلى امرأة هذا الرجم واغد يا أنيس على امرأة هذا فإن اعترفت فارجمها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تم دونوں کے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا: لونڈی اور بکریاں تجھے واپس کر دی جائیں، اور تیرے بیٹے پر سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، اور اس آدمی کی بیوی پر رجم ہے۔ اے انیس! تم اس آدمی کی بیوی کے پاس جاؤ، اگر وہ اعتراف کر لے تو اسے سنگسار کر دو۔“