صحیح الجامع الصغیر
حرف الواو— حرف واؤ
الأحاديث المبدوءة بحرف الواو باب: حرف واؤ سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7069
«والذي نفسي بيده لأن يأخذ أحدكم حبله فيحتطب على ظهره خير له من أن يأتي رجلا فيسأله أعطاه أو منعه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کسی کا اپنی رسی لے کر اپنی پیٹھ پر لکڑیاں لادنا اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی آدمی کے پاس جائے اور اس سے مانگے، خواہ وہ اسے دے یا نہ دے۔“