صحیح الجامع الصغیر
حرف الهاء— حرف ہا
الأحاديث المبدوءة بحرف الهاء باب: حرف ہا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 7028
"هل تدرون ماذا قال ربكم الليلة؟ قال الله: أصبح من عبادي مؤمن بي وكافر فأما من قال: مطرنا بفضل الله ورحمته فذلك مؤمن بي كافر بالكواكب وأما من قال: مطرنا بنوء كذا وكذا فذلك كافر بي ومؤمن بالكواكب "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے آج رات کیا فرمایا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندوں میں سے کچھ نے صبح اس حال میں کی کہ وہ مجھ پر ایمان لانے والے ہیں اور کچھ نے کافر ہو کر۔ پس جس نے کہا: ہمیں اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش دی گئی، تو وہ مجھ پر ایمان لانے والا اور ستاروں کا انکار کرنے والا ہے، اور جس نے کہا: ہمیں فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش دی گئی، تو وہ میرا انکار کرنے والا اور ستاروں پر ایمان لانے والا ہے۔“