حدیث نمبر: 7027
«هل تدرون ما الكوثر؟ هونهر أعطانيه ربي في الجنة عليه خير كثير ترد عليه أمتي يوم القيامة آنيته عدد الكواكب يختلج العبد منهم فأقول: يا رب أنه من أمتي فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟ یہ ایک نہر ہے جو میرے رب نے مجھے جنت میں عطا فرمائی ہے، اس میں بہت خیر و برکت ہے، میری امت قیامت کے دن اس پر آئے گی، اس کے برتن ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، ان میں سے ایک بندے کو اچانک کھینچ لیا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے رب! یہ تو میری امت میں سے ہے، تو کہا جائے گا: تجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا نئے کام ایجاد کیے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الهاء / حدیث: 7027
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م د ن] عن أنس. السنة ٧٦٤: ابن أبي عاصم.